News Views Events

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ میں انتخابات رکوانے کےلیے ایک اور قرارداد آگئی،تفصیلات کے مطابق سینیٹر ہلال الرحمن نے قرارداد جمع کرائی،خیبرپختونخوامیں شدید سرد موسم برفباری ہے اور امن و امان کی صورتحال بھی ٹھیک نہیں،
قرارداد کے مطابق اس لئے 8 فروری کی بجائے انتخابات آگے کئے جائیں۔
واضح رہے دو روز بل بھی آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے الیکشن 2024 کے التوا سے متعلق قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی تھی جس میں الیکشنز کو تین ماہ تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سینیٹ میں انتخابات کے التواء کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی تھی جسے ایوان میں موجود ممبران کی اکثریت نے منظور بھی کر لیا تھا۔جمعہ کے روز سیکورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایوان بالا میں عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی دوسری قرارداد سینیٹ میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم قرارداد پر سینیٹر ہدایت اللہ کے علاوہ کسی اور سینیٹر کے دستخط نہیں ہے۔قرارداد کے مسودے کے مطابق ایوان بالا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کرے۔سینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں حالیہ پرتشدد حملوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.