News Views Events

فلسطینی اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں 24ہزار سے زائد فلسطینی شہید

0

غزہ(نیوزڈیسک) فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے فلسطین- اسرائیل تنازع کے نئے دور کے آغاز کے بعد سے اب تک 24 ہزار 190 فلسطینی شہید اور 64 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 23 ہزار 843 فلسطینی شہیدجب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی اور 10 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کے 1.93 ملین باشندے ،یعنی غزہ پٹی کی کل آبادی کا 85 فیصد بے گھر ہو چکا ہے۔
صحت کی خدمات کے لحاظ سے ، غزہ میں 36 اسپتالوں میں سے صرف 9 جزوی طور پر کام کر رہے ہیں اور بنیادی صحت کی 72سہولیات میں سے صرف 19 کام کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.