چین میں  صارفی قیمتوں میں سال بہ سال 0.2 فیصد اضافہ ہوا، قومی ادارہ شماریات

 

 

بیجنگ:

چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق  2023 میں چین میں صارفی قیمتوں میں سال بہ سال 0.2 فیصد اضافہ ہوا. دسمبر 2023  میں صارفی  قیمتوں میں سال بہ سال 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی اور ماہانہ بنیادوں پر 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 3.7 فیصد کمی اور دیگر اشیاء کی  قیمتوں میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صارفین کی اشیاء کی قیمتوں میں 1.1 فیصد  کمی اور خدمات کی قیمتوں میں 1.0 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دسمبر 2023 میں ملک میں  صنعتی پروڈیوسرز  کی قیمتوں میں سال بہ سال 2.7 فیصد  اور ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ صنعتی پروڈیوسرز کی خریداری کی قیمتوں میں سال بہ سال 3.8 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔

2023 کے پورے سال کے لئے  صنعتی پروڈیوسرز  کی   قیمتوں میں سال بہ سال   3.0 فیصد   اور صنعتی پروڈیوسرز  کی خریداری کی قیمتوں میں سال بہ سال 3.6فیصد  کی کمی واقع ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment