چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں سال بہ سال 13 فیصد اضافہ
بیجنگ: چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر تک ، کل 14،689 چین -یورپ ٹرینوں کے ذریعے 1.571 ملین ٹی ای یو سامان بھیجا گیا ، جو بالترتیب سال بہ سال 13 فیصد اور 11 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں سے 1,633 ٹرینیں ستمبر میں 171،000 ٹی ای یو سامان لے کر روانہ ہوئیں جو سال بہ سال بالترتیب 15 فیصد اور 12 فیصد کا اضافہ ہے۔
اس سال کے آغاز سے ، چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد مسلسل سات ماہ تک 1,600 سے تجاوز کر چکی ہے ۔