اسلام آباد(سب نیوز)سیاسی جماعت کا پُرتشدد احتجاج پولیس افسر کی جان لے گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شرپسند عناصر پولیس کنسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے۔
عبدالحمید شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہید عبدالحمید 26 نمبر چونگی پر لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
شہید عبدالحمید انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے۔
شہید عبدالحمید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے۔
شہید عبدالحمید نے اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے۔
شہید عبدالحمید نے 3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبد الحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیراعظم کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیراعظم کی شہید اہلکار کی بلندی ء درجات کی دعاء اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت
پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا : وزیراعظم محمد شہباز شریف
اسی سیاسی جماعت نے ماضی میں ںھی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ توڑا : وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم کی واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت