پاک امریکہ تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں: امریکی صدر

٭ *امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے صدر بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش

٭ *امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے صدر بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش*
٭ *عالمی اور علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا: صدر جو بائیڈن*
٭ *پاک امریکہ تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں: امریکی صدر*
٭ *صدر بائیڈن نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے پاک امریکہ تعاون کو سراہا*۔
٭ *پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے : سفیر رضوان سعید شیخ*
٭ *پاکستان متبادل توانائی، گرین ٹیکنالوجی، صنعت، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، اعلیٰ تعلیم میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے: پاکستانی سفیر*

واشنگٹن ڈی سی: 18 ستمبر 2024
امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے آج امریکہ میں پاکستان کے 30ویں سفیر کی حیثیت سے صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
بلیئر ہاؤس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سفارتی برادری کے اراکین اور امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اپنے ریمارکس میں، سفیر پاکستان رضوان شیخ نے صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے امریکی قیادت اور عوام کے لئے خیر سگالی کا پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات کا ایک بھرپور ورثہ ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے متعدد بنیادیں رکھی گئی ہیں۔

پاکستان کے لیے امریکی امداد ، خاص طور پر قیام پاکستان کے بعد ابتدائی مراحل میں فراہم کی جانے والی معاونت ، کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی، توانائی، صحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بھر پور توجہ پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری پر مرکوز ہے اور ا مریکہ پاکستانی برآمدات کے لیے بدستور سب سے بڑی منزل ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان موجود تجارتی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی تجارت کو بڑھانے اور متبادل توانائی، گرین ٹیکنالوجی، صنعت، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، اعلیٰ تعلیم اور باہمی فائدے کے دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ .

انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں دونوں ممالک کے درمیان ایک پل قرار دیا۔

سفیر پاکستان نے تعلقات کو نئی تحریک دینے اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کے لیے سیکیورٹی اور غیر سیکیورٹی دونوں شعبوں میں منظم، وسیع البنیاد اور نتیجہ خیز ڈائیلاگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں سفیر پاکستان کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ سفیر کی آمد کئی سطحوں پر اہم ہے ۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ ہماری اقوام کے درمیان 75 سال سے زائد عرصے پر محیط دوستی اور اقتصادی روابط ، سیکیورٹی تعاون، عوامی روابط اور ثقافتی تبادلے کے لیے ہماری مستقل وابستگی کی علامت ہے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ ہماری مضبوط پارٹنرشپ ہمارے اور دنیا بھر کے لوگوں کی سیکیورٹی کے لئے اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، علاقائی سلامتی کے خطرات، اور عالمی صحت سے متعلقہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے متحد ہیں۔ ہمیں سیکیورٹی ، تجارت اور سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی، یو ایس پاکستان ‘گرین الائنس’ کے فریم ورک اور خوشحالی میں مشترکہ مفادات کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔ ہم دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک امریکہ تعاون کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
اپنے کلمات کے اختتام پر، صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے سفیر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh today presented his Letter of Credence to President Joseph R. Biden Jr.as the 30th Ambassador of Pakistan to the United States. The ceremonyheld at Blair HousePresident of the United States of Americawas attended by members of the diplomatic community and senior officials of the U.S. administration.
Comments (0)
Add Comment