حکومت،اپوزیشن کاملکی مفاد پرایک پیج پر آناوقت کا تقاضاہے، چودھری شجاعت حسین

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت و سیاستدان ملک کے استحکام و سلامتی کے لیے اپنے اپنے مفادات کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں ورنہ شباب جعفری کے اس شعر کے مصداق کہ ادھر ادھر کی بات نہ کر یہ بتا کہ قافلہ کیسےہ لٹا۔۔۔ اگر ملک کو کوئی نقصان هوا تو پھر سب لکیر ہی پیٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق حسن کے همرا  ق لیگ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ اسپورٹسں ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی۔ سینئر نائب صدر کراچی ندیم صابر اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت و سیاست دان ملک کے استحکام و سلامتی کے لئے اپنے اپنے مفادات بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں تاکہ ملک ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت حکومت و اپوزیشن اور پوری قوم کو یکجہتی کی شدید ضرورت ہے اسکے لئے تمام اداروں بشمول حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہی پیج پر آنا ہوگا تب ملک ترقی بھی کریگا اور ملک سے مہنگائی کم ہوگی معیشت اور خارجہ پالیسی مضبوط ہوگی جسں سے پاکستان کا وقار نہ صرف مسلم ممالک بلکہ پوری دنیا میں بلند ہوگا اور ہمیں آئی ایم ایف کی لون لینے کے لئے منتیں نہیں کرنا ہونگی کیونکہ الله تعالی نے پاکستان کو ہر طرح کی معدینات اور زرخیز زمین دی ہے پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک میں شمار هوجائے گا۔

Comments (0)
Add Comment