چودھری شجاعت حسین اسلام آباد پہنچ گئے،پارٹی رہنمائوں کا والہانہ استقبال
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد پہنچ گئے ،مرکزی راہنماء چوہدری وجاہت حسین بھی انکے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ،پارٹی راہنماوں نے اسلام آباد پہنچنے پر چوہدری شجاعت حسین کا استقبال کیا اورانتخابات میں کامیابی پر چوہدری شجاعت حسین کو مبارکباد پیش کی ۔
چوہدری شجاعت حسین کا اسلام آباد پہنچنے ہی پارٹی راہنماوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا،اجلاس میں مسز فرخ خان، حسین الٰہی ، امتیاز رانجھا ، مصطفیٰ ملک، چوہدری نعیم رضا ، مونا بخاری سمیت دیگر راہنماء شریک ہوئے۔اجلاس میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا ہے ،حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ق کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔
[…] چودھری شجاعت حسین اسلام آباد پہنچ گئے،پارٹی رہنمائوں … […]