شارجہ(نیوزڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم ،سپر فکس چیمپئن ٹرافی سیزن ٹو دھوم مچانے کو تیار، صرف 7دن باقی ،تفصیلات کے مطابق سپر فکس عالمی ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ یکم دو اور تین دسمبر2023 کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں انعقاد پذیر ہوگی
اس حوالے سے شارجہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،بوم بوم شاہد خان آفریدی سپر فکس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شرکت کریں گے ۔ سپر فکس چیمپیئن شپ کے چئیرمین نوید احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ،اس مرتبہ شائقین کر کٹ کے لئے ہر روز 2 عمر ہ کے ٹکٹس اور بذریعہ قرعہ اندازی پیش بہا قیمتی انعامات بھی دیئے جائیں گے جبکہ ونر ٹیم کو30 تیس ہزار درہم اور رنر اپ ٹیم کو 15ہزار درہم اور وننگ ٹرافیاں دی جائیں گی-
اس کے علاوہ بیسٹ باولر، بیٹسمین اور بہترین فیلڈر اور مین آف دی میچ کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں- شارجہ کر کٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کے شوقین افراد کو رنگا رنگ اور تفریحی پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے یہ عالمی ٹورنامنٹ شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں 3 روز تک جاری رہے گا۔سب سے خاص بات کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گیں جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں شروع کر د ی ہیں۔
[…] انتظار کی گھڑیاں ختم ،سپر فکس چیمپئن ٹرافی سیزن ٹو دھوم… […]