ہیضے کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے زیمبیا کاچین کی امداد پر اظہار تشکر

حالیہ دنوں ہیضہ کی وبا سے لڑنے میں زیمبیا کو چین کی جانب سے دی جانے والی امداد کے حوالے سے زیمبیا کے ایوان صدر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
زیمبیا میں چین کے سفیر ڈو شیاؤہوئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ،زیمبیا کے قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا ۔چین نے ہیضے کی وبا کا مقابلہ کرنے میں زیمبیا کی حکومت اور عوام کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق مدد فراہم کی ہے جس میں موقع پر ہی طبی ماہرین کی جانب سے رہنمائی، کلینکس کی تعمیر میں مدد، طبی آلات اور انسداد وبا کے سامان اور صاف پانی کے کنستروں کے عطیات سمیت ادویات کی تیاری اور ویکسین کی تیاری میں تعاون شامل ہے۔
زیمبیا کے صدر ہکینڈے ہیچلیمانے ہیضے کی وبا کے خلاف چین کی بھرپور مدد پر صدر شی جن پھنگ، چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیمبیا اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری اور دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے زیمبیا جلد ہی ہیضے کی وبا کو شکست دے دے گا۔
چائنا میڈیا گروپ کےنامہ نگار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زیمبیا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر چلینگی نے کہا کہ ہیضے کی وبا کا مقابلہ کرنے میں چینی حکومت کی جانب سے زیمبیا کو دی جانے والی امداد صدر ہیچلیما اور صدر شی جن پھنگ کے درمیان طے پانے والی اتفاق رائے کا نتیجہ ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ زیمبیا اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری محض بات نہیں بلکہ عملی تعاون ہوتا نظر آرہا ہے جو متاثر کن ہے .

Comments (0)
Add Comment