چین اور مالدیپ کے درمیان تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا،صدر محمد معیز

بیجنگ(نیوزڈیسک)سال 2024 میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ،مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے حالیہ دنوں بیجنگ میں سی جی ٹی این کو خصوصی انٹرویو دیا۔
انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد "روایات توڑ تے ہوئے "اپنے پہلے سرکاری دورے کے لیے چین کا انتخاب کیا ، جو ہر جانب سے قابلِ توجہ امر بنا ہے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین اور مالدیپ کے درمیان تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔
سول انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والے صدر معیزو جب ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کے وزیر تھے تب انہوں نے اس یقین کے ساتھ چین -مالدیپ دوستی پل کی تعمیر کی قیادت کی تھی کہ یہ پل مالدیپ کے لوگوں کے خوابوں کو سچ کرے گا۔
ژیامین فری ٹریڈ زون سے لے کر بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تاریخ کے میموریل ہال تک، انہوں نے اپنے دورہ چین کے دوران کیا مشاہدہ کیا؟ چین اور مالدیپ کے مستقبل کے بارے میں ان کی نئی توقعات کیا ہیں؟آئیے ان سوالات کے جوابات جاننے کے لیے مالدیپ کے صدر محمد معیزو کا انٹرویو دیکھتےہیں !

Comments (0)
Add Comment