صدر شی جن پھنگ نے لیسوتھو کے بادشاہ لیٹسی سوم کے ساتھ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی بحالی کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے گزشتہ 30 سالوں کے دوران ، چین اور لیسوتھو نے باہمی بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے ، اور بڑے اور چھوٹے ممالک کے مابین دوستانہ اور بقائے باہمی پر مبنی تعلقات اور مشترکہ ترقی کی مثال قائم کی ہے ۔ صدر شی نے کہا کہ وہ چین لیسوتھو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور شاہ لیٹیسی سوم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی 30 ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھایا جائے ، عملی تعاون کے شعبوں کو وسعت دی جائَے اور چین لیسوتھو دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دیا جائے ۔
اس موقع پر بادشاہ لیٹسی سوم نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان ٹھوس سفارتی تعلقات کے قیام سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے چین کے ساتھ اپنے ملک کے دوستانہ تعاون کو مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اپنی آمادگی کا اعادہ کیا۔
اسی دن وزیر اعظم لی چھیانگ اور لیسوتھو کے وزیر اعظم میٹ کین نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔