سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)سان فرانسسکو میں چینی اور امریکی سربراہ ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد اور تعاون کے ضمن میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ” 21 ویں صدی کے تیسرے عشرے میں انہانسڈ کلائمیٹ ایکشن ورکنگ گروپ” کا ورچول اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔
چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شئی چن ہوا اور امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے آب و ہوا جان کیری نے اجلاس کی صدارت کی۔
فریقین نے ورکنگ گروپ کے کامیاب آغاز کو سراہتے ہوئے توانائی کی منتقلی، میتھین، گردشی معیشت اور کم کاربن والے صوبوں / ریاستوں اور شہروں جیسے تعاون کے اہم شعبوں پر گہرا اور دوستانہ تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے قریبی رابطے، تبادلے اور باہمی سیکھ کو برقرار رکھنے اور” ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سن شائن کنٹری اعلامیے "کے اتفاق رائےکے مطابق ورکنگ گروپ میکانزم کے تحت عملی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔