اشیا کی عالمی تجارت میں مسلسل سات سال تک چین کے سب سے بڑے ملک کی حیثیت برقرار رہنے کی توقع

بیجنگ(نیوزڈیسک)جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ لنگ جون نے اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2023 میں چین کی معیشت نے چیلنجز پر کافی حد تک قابو پایا ہے اور مارکیٹ کی طلب میں بہتری کے ساتھ معاشی آپریشن بھی مسلسل بحال اور بہتر ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کا اضافہ مجموعی طور پر برقرار رہا اور توقع ہے کہ چین مسلسل سات سالوں تک اشیاء کی عالمی تجارت میں سب سے بڑا ملک ہونے کی اپنی حیثیت کو برقرار رکھے گا ۔
وانگ لنگ جون نے کہا کہ 2023 میں غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے کی پالیسی کے فوائد جاری رہے، بڑے پیمانے پر مارکیٹ اور مضبوط پیداوار کی صلاحیت کی برتری واضح رہی اور غیر ملکی تجارتی اداروں کی تعداد 645000 تک پہنچی جو ایک ریکارڈ ہے۔

Comments (0)
Add Comment