پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ڈائریکٹر خالد بٹ انتقال کرگئے

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹر ی کے سینئر اداکار اور ڈائریکٹر خالد بٹ انتقال کرگئے۔وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔
تفصیلات کے مطابق خالد بٹ پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔ اس کے بعد وہ اداکاری میں کیریئر بنانے کے لیے 1979 میں لاہورچلے گئے۔
انہوں نے 1970 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ اردو اور پنجابی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز کی ایک بڑی تعداد میں نظر آئے۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ساتھ ہی فلم کی ہدایت کاری بھی کی۔ تاہم انہیں پی ٹی وی سے شہرت اور مقبولیت ملی۔
اداکار خالد بٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی پروڈکشن میں جنجال پورہ (1997)، بوٹا ٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ (1999)، لنڈا بازار (2002) میں نظر آئے۔

Comments (0)
Add Comment