چین اور امریکہ کے درمیان قومی سلامتی کی سرحد کے معاملے پر تبادلہ خیال

 

 

 

بیجنگ ()

چینی وزیر تجارت وانگ و ن تاؤ نے امریکی وزیر تجارت رائموڈو سے فون پر بات چیت کی۔ جمعرات کے روز سان فرانسسکو سربراہ ملاقات میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فریقین نے باہمی دلچسپی کے اقتصادی اور تجارتی امور پر گہری اور عملی بات چیت کی۔

وانگ ون تاو نے کہا کہ سان فرانسسکو سربراہ ملاقات میں دونوں صدور نے چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی ہے اور دونوں فریقوں کو انٹرپرائزز تعاون کے لئے اچھے حالات پیدا کرنے اور دونوں وزارتوں کے مابین روابط اور تبادلوں کے میکانزم کے مثبت کردار کو مکمل طور پر ادا کرنا چاہئے۔ وانگ ون تاؤ نے چین کو لیتھو گرافی مشینوں کی برآمدات کے حوالے سے تیسرے فریق پر امریکی پابندیوں، میچور پراسیس چپس کی سپلائی چین کی تحقیقات اور چینی کمپنیوں پر پابندیوں اور دبائو پر امریکی فریق کو توجہ دلائی ۔

فریقین نے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں چین اور امریکہ کے درمیان قومی سلامتی کی سرحد کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments (0)
Add Comment