اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بحر احمر کی صورتحال پر ایک قرارداد منظور کی۔ اس قرارداد میں 19 نومبر 2023 سے حوثی مسلح افواج کی جانب سے تجارتی جہازوں پر کم از کم 20 حملوں کی مذمت کی گئی اور انھیں روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ” تجارتی جہازوں کی بین الاقوامی قانون کے مطابق جہازرانی کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کیا جانا چاہئے ،ممبر ممالک بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے جہازوں کو ان حملوں سے بچانے کا حق رکھتے ہیں۔ قرارداد میں بحیرہ احمر اور وسیع تر علاقوں میں صورتحال کے مزید کشیدہ ہونے سے بچنےکے لئے احتیاط اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا گیا اور مختلف فریقوں کی حوصلہ افزائی کی گئ کہ وہ اس مقصد کے لئے سفارتی کوششوں کو تیز کریں، جن میں بات چیت اور اقوام متحدہ کے تحت یمن میں امن عمل کی حمایت شامل ہے۔ قرارداد میں مزید کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تاکہ حوثی مسلح افواج کو مزید حملے کرنے کے لئے ضروری سازو سامان نہ مل سکے۔