ایان خان آئی ایل ٹی 20 ٹرافی برقرار رکھنے کے لیے گلف جائنٹس کی مدد کو تیار

ابوظہبی: انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں جو کھلاڑیوں توجہ کا مرکز ہوں گے ان میں بولنگ آل راؤنڈر آیان خان بھی شامل ہیں جو مسلسل دوسرے سیزن میں گلف جائنٹس کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ایان نے صرف 16 برس کی عمر میں ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں تاریخ رقم کی وہ گلف جائنٹس کی ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے پہلی بار ٹرافی جیتی تھی۔ نوجوان آئی ایل ٹی 20 ٹرافی کو برقرار رکھنے میں گلف جائنٹس کی ٹیم کی مدد کرنے کو تیار ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں گلف جائنٹس سے کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ٹرافی جیتنے کے بعد اسے برقرار رکھنا میگا کرکٹ ایونٹ کے سیزن 2 کا بنیادی مقصد ہے۔ یہ ٹیم ایک خاندان کی طرح کھیلتی ہے۔ اس لئے پہلا سیزن ایک قابل ذکر تھا۔ ہم نے ہر لمحے کا لطف اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ کھلینا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور وہ دوسرے سیزن کے لئے بہت بے تاب ہیں۔

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20آیان خان
Comments (0)
Add Comment