لاہور کی مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے لاہور ماسٹر پلان کیس میں مونس الٰہی کے ناقابلِ ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔
اینٹی کرپشن نے درخواست میں بتایا کہ مونس الٰہی تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے اور روپوش ہوگئے ہیں۔
اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم کے روپوش ہونے کی وجہ سے تفتیش میں پیشرفت نہیں ہو رہی۔ درخواست میں اینٹی کرپشن نے استدعا کی کہ ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
عدالت نے سماعت کے بعد اینٹی کرپشن کی درخواست منظور کی۔