چین کی سفارتکاری نے  عالمی امن کے تحفظ کے لیے نئی خدمات انجام د ی  ہیں، چینی وزیر خارجہ

 
بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ  ای  نے  بیجنگ میں   بین الاقوامی صورتحال اور چین کی سفارت کاری  2023   سمپوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اہم خطاب کیا ۔
منگل کے روز وانگ ای  نے کہا کہ 2023 میں چین کی سفارتکاری نے  ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ  کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے اور عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے نئی خدمات انجام د ی  ہیں  ۔
وانگ ای  نے  2023 میں چین کی  کامیاب سفارتکاری  کے چھ پہلوں کا  جائزہ لیا، جن میں سربراہ مملکت کی  شاندار  سفارت کاری ،  بنی نوع انسان  کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  ، بیلٹ اینڈ روڈ  بین الاقوامی تعاون فورم کے کامیاب انعقاد سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلی معیاری  مشترکہ تعمیر  ،    برکس  کے رکن ممالک میں اضافہ   ، چین -وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ا ور سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی مصالحت  شامل ہیں۔
 وانگ  ای  نے کہا کہ 2024 میں ہم خود اعتمادی، خود انحصاری، کھلے پن اور  اشتراک ، منصفانہ اورجیت جیت تعاون کی پالیسی پر کاربند رہیں گے اور دنیا کو بہتر اور روشن مستقبل کی جانب  لے جانے  کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment