اسرائیل فلسطین تنازع کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے غزہ میں ہر 100 میں سے ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے

اسرائیل فلسطین تنازع کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے غزہ میں ہر 100 میں سے ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے
⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

غزہ(نیوز ڈیسک) غزہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور کے آغاز کے بعد سے غزہ میں کم از کم 23,084 فلسطینی شہید اور 58،926 زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کے مطابق غزہ کی کل آبادی تقریبا 22 لاکھ ہے جس کا مطلب ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہر 100 میں سے ایک شخص تنازعے کے اس دور میں جان سے جا چکاہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ کے جنوب اور شمال میں اسرائیل کی فوجی کارروائیاں جلد ختم نہیں ہوں گی اور یہ کئی ماہ تک جاری رہیں گی۔ آئی ڈی ایف کے ترجمان ہاگری نے 8 جنوری کی شام کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فوجی کارروائیوں کے موجودہ مرحلے کی توجہ غزہ کے وسطی اور جنوبی حصوں پر مرکوز ہے ، اور یہ کہ آئی ڈی ایف شمالی غزہ میں مختلف طریقوں اور انداز سے فوجی کارروائیاں کرے گا۔ ہاگری نے اس بات کو مسترد نہیں کیا کہ شمالی غزہ میں لڑائی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ اسرائیل کی سکیورٹی سروسز کے سربراہ نے حالیہ دنوں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو بارہا متنبہ کیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کے دہانے پر ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کے نگران وزیر اعظم میکاتی نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ لبنان اسرائیل عارضی سرحد کو درپیش مسائل کے حل کے لئے لبنان سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment