حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لیے امریکی کانگریس کی دونوں 2024 کے درمیان اخراجات کے معاہدے پر اتفاق
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس کے اسپیکر اور ریپبلکن پارٹی کے رکن مائیک جانسن نے سات جنوری کہا کہ کانگریس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اسی دن 1.59 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کے ایک معاہدے پر اتفاق کیا، جس سے وفاقی حکومت کے لیے اس ماہ کے آخر میں جزوی ‘شٹ ڈاؤن’ سے بچنے کی راہ ہموار ہوئی۔
اسی روز قانون سازوں کے نام ایک خط میں مائیک جانسن نے کہا کہ معاہدے میں مالی سال 2024 (یکم اکتوبر 2023 سے 30 ستمبر 2024) کے لیے اخراجات کا پلان طے کیا گیا ہے جس میں دفاعی اخراجات کے لیے 886 ارب ڈالر اور غیر دفاعی اخراجات کے لیے 704 ارب ڈالر شامل ہیں۔ اپنے خط میں جانسن نے تسلیم کیا کہ اخراجات کے جس معیار پر اتفاق کیا گیا ہے وہ ‘ہر کسی کے لیے اطمینان بخش نہیں ہے’ اور نہ ہی کچھ قانون سازوں کی توقع کے مطابق اخراجات میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔ لہٰذا وفاقی حکومت کے "شٹ ڈاؤن” کا امکان بدستور موجود ہے۔
پتہ چلاہے کہ امریکہ کی وفاقی حکومت کے زیادہ تر ادارے 19 جنوری کو آپریٹنگ فنڈز ختم ہونے کے باعث "شٹ ڈاؤن” کی جانب جا رہے ہیں، اور بقیہ اداروں کے پاس 2 فروری کو آپریٹنگ فنڈز ختم ہو جائیں گے۔