بیجنگ:
چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے دوران، کوالیفائیڈ غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے کاروبار کے لیے منظور شدہ اداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار مقامی کیپٹل مارکیٹ میں فعال طور پرشامل ہوئے۔2023 میں، کل 81 اداروں کو ،کوالیفائڈ غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار وں کی کاروباری قابلیت کے لیے منظور کیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے 15 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
پہلے کوالیفائڈغیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار کی منظوری 2003 میں دی گئی تھی۔ 2023 کے آخر تک، کل 802 غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں دنیا کے بڑے خودمختار ویلتھ فنڈز، کمرشل بینک، سرمایہ کاری بینک اور انشورنس کمپنیز وغیرہ شامل ہیں۔