چین میں وزارئے اطلاعات کی قومی کانفرنس تین جنوری کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن چائی چھی نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں شی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کی رہنمائی میں نئے دور کے نئے ثقافتی مشن کو انجام دیتے ہوئے مین اسٹریم اقدار، رائے عامہ اور ثقافت کو فروغ دینا ہوگا اور طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کے سلسلے میں مضبوط نظریاتی ضمانت، روحانی قوت اور سازگار ثقافتی حالات پیدا کرنے ہوں گے۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ لی شو لے نے کانفرنس کی صدارت کی اور اہم امور کا بندوبست کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ثقافتی تخلیقات کو فروغ دینے، ثقافتی ورثے کی حفاظت کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی نشریاتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نظریاتی خطرات پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لئے پوری کوشش کرنی ہوگی اور اعلی معیار کے باصلاحیت افراد کی تیاری پر زور دینا ہوگا۔