نیدرلینڈمعروضی اور منصفانہ پوزیشن اور مارکیٹ کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے معاہدے کی روح کا احترام کرے، چین

بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی دباؤ پر نیدرلینڈز کی جانب سے چین پر ٹیکنالوجی کی ناکہ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کا غلط استعمال کرتے ہوئے دیگر ممالک کو مختلف بہانوں سے چین کے خلاف ٹیکنالوجی کی ناکہ بندی پر مجبور کرنے کی مخالفت کی ہے۔ امریکہ کا غنڈہ گردی کا رویہ بین الاقوامی تجارتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کو شدید نقصان پہنچائےگا، اور بین الاقوامی صنعتی اور سپلائی چین کو خطرے میں ڈالےگا اور بالآخر امریکہ خود کو نقصان پہنچائےگا.
وانگ ون بین نے کہا کہ ہم نیدرلینڈز پر زور دیتے ہیں کہ وہ معروضی اور منصفانہ پوزیشن اور مارکیٹ کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے معاہدے کی روح کا احترام کرے، چین اور نیدرلینڈز اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے، اور بین الاقوامی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور آزاد، کھلے، منصفانہ اور غیر امتیازی بین الاقوامی تجارتی ماحول کی حفاظت کرے۔ چین متعلقہ صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کرےگا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment