میاں اکرم فرید کی نومنتخب صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور پوری ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد
ہماری ترجیخ ملکی معیشت کی بہتری اور کاروباری برادری کے مسائل حل کرنا ہے ؛ نومنتخب صدر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) چیرمین سنٹرل ای ایف پی وسینئر وائس چیئرمین پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن, ایگزیگٹو ممبر ایف پی سی سی آئی میاں اکرم فرید نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں تاریخی کامیابی پر نومنتخب صدر عاطف اکرام شیخ اور سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور پوری یو بی جی قیادت اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن کے انتخابات کا مرحلہ پر امن طریقے سے مکمل ہوا جس پر پوری بزنس کمیونٹی خراج تحسین کی مستحق ہے۔ چیرمین سنٹرل ای ایف پی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں عاطف اکرام شیخ اور یو بی جی کی صورت میں بہترین قیادت کا انتخاب کیا ہے، ملک اس وقت مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے، معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ بزنس کمیونٹی کی باصلاحیت قیادت کو آگے لایا جائے، عاطف اکرام شیخ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نومنتخب صدر آئی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ بزنس کمیونٹی کے مسائل حکومت کے سامنے رکھیں گے،معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بزنس کمیونٹی کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے یہ بات نو منتخب سے ملاقات کرتے ہویے کہی ، نومنتخب صدر عا طف اکرام شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گئے ہماری ترجیخ ملکی معیشت کی بہتری اور کاروباری برادری کے مسائل حل کرنا ہے ،ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر عبدالروف عالم آئی سی سی آئی کے سابق صدور خالد جاوید ، طارق صادق ، میاں شوکت مسحود ، اعجاز عباسی ، زاہد مقبول گروپ لیڈر سیالکوٹ چیمبر ریاض الدین شیخ ، سابق نائب صد ور ایف پی سی سی آئی ناصر قریشی و کریم عزیز ملک ، چیف کواڈینٹر یو بی جی ملک سہیل حسین ، بھی ملاقات میں شامل تھے