اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک کا دس سالہ فرسٹ فیز مکمل ہوچکا ہے۔
گوادر میں اپنے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ فرسٹ فیز میں گوادر کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیح دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کے علاوہ انٹرنیشنل نیو ایئرپورٹ، ایکسپریس وے، جی ڈی اے اسپتال سمیت درجنوں میگا پروجکٹس گوادر میں موجود ہیں۔
خلیل ہاشمی نے بتایا کہ سی پیک کے اگلے فیز میں انڈسٹریز کی قیام کو ترجیح دی جائے گی تاکہ پاکستان کے لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے ذیادہ مواقع دستیاب ہو سکیں۔