اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے این اے 64 اورپی پی 32سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی حلقہ این اے 64 اور پی پی 32 سے جمع کروائے۔ کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ آفیسر حیدر عباس کو جمع کروائے۔ پی پی 32 پر کاغذاتِ نامزدگی ابرار حسین شاہ کو جمع کروائے۔