ورتیا اروند، متحدہ عرب امارات کرکٹ کا ابھرتا نام

ورتیا اروند، متحدہ عرب امارات کرکٹ کا ابھرتا نام

ابوظبی (5 دسمبر 2023) ابوظبی ٹی 10 لیگ فرنچائز چنئی بریوز کے ورتیا اروند 6 برس کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ یواے ای منتقل ہوئے تھے جو دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) میں الیکٹریکل انجینئر کے طور پر کام کرتے تھے۔
بچپن میں انہیں کرکٹ سے زیادہ ٹینس میں دلچسپی تھی اور وہ اپنا وقت اسکول میں ٹینس کھیلنے میں گزارنا پسند کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ چنئی تھے ان کے والدین نے کرکٹ کے علاوہ ہر کھیل سے متعارف کرایا تھا۔ کرکٹ میں دلچسپی یواے ای منتقل ہونے کے بعد ہوئی۔
ورتیا نے یواے ای کی طرف سے 55 ون ڈے اور 45 ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 9 دسمبر 2019 کو شارجہ میں امریکہ کے خلاف ٹی 20 میچ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی۔
اپنے مختصر کیریئر میں وکٹ کیپر بلے باز پہلے ہی 2 ون ڈے سنچریاں اور 5 ٹی 20 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ابوظبی ٹی 10 لیگ اور دیگر معروف کرکٹ لیگز متحدہ عرب امارات کے کرکٹرز کو مواقع فراہم کر رہی ہیں، گزشتہ چند برس میں یہ خطہ اس کھیل میں ترقی کر رہا ہے۔
وہ انگلینڈ کی لافبورو یونیورسٹی سے نفسیات اور کرمنالوجی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ساتھ برمنگھم کے ایک کلب کے لیے برطانیہ میں کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment