ابوظہبی(30 نومبر 2023) زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ابوظہبی ٹی 10 کے 5 ویں میچ میں نیو یارک اسٹرائیکرز نے بنگلہ ٹائیگرز پر 8 وکٹوں سے شاندار فتح دلادی ۔ کوشل پریرا کی ناقابل شکست 50 اور پاکستانی محمد وسیم کی 41 رنز کی شاندار بلے بازی نے نیو یارک اسٹرائیکرز پہلی فتح دلائی ۔
وہ اپنا پہلے میچ دکن گلیڈی ایٹرز سے ہار گئی تھی۔نیو یارک سٹرائیکرز کے چمیکا کرونارتنے نے 22 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد جواد اللہ (21 رنز دے کر 2 وکٹ) نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے بنگلہ ٹائیگرز کو رنز بنانے سے روکا بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے جارڈن کوکس نے 17 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ کپتان کوشل مینڈس نے 12 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 29 رنز اسکور کئے۔ نیو یارک اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کا آغاز سنسنی خیز انداز میں ہوا جس میں نیو یارک اسٹرائیکرز کے یواے ای کے بولر محمد جواد اللہ نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر کرس لین کو ایک وکٹ پر آؤٹ کیا۔
کوشل مینڈس نے اوپنر جورڈن کاکس کا ساتھ دیا اور دوسرے اوور میں محمد عامر کو چھکا جڑدیا ۔ عامر نے نویں اوور میں صرف تین رنز دیکر شاندار بولنگ کی۔ کرونارتنے نے آخری اوور پھینکا اور بینی ہاول کو پولارڈ نے لانگ آن پر کیچ آؤٹ کیا۔
نیو یارک اسٹرائیکرز نے اپنے ہدف کا تعاقب دو بہترین بلے بازوں رحمان اللہ گرباز اور محمد وسیم کی مدد سے کیا۔ وسیم نے جوش لٹل کی گیند پر پہلا چوکا مارا ۔ گرباز 7 رنز پر ڈینیئل سیمس کی گیند پر بینی ہویل ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔وسیم نے بھی ڈومینک ڈریکس کی چوتھی گیند پر چوکا مارا جس کے بعد انہوں نے سیمس کو چھکا جڑا اور اگلے گیند کو چوکے کے باؤنڈری کے پار پہنچادی ۔ 5 اووز مکمل ہونے پر نیو یارک اسٹرائیکرز کو جیت کے لیے 45 رنز درکار تھے۔محمد وسیم نے حیدر علی کو چھکا لگایا جس کے بعد وہ 41 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 22 گیندیں کھیلیں جس میں انہوں نے پانچ چوکے اور دو چھکے مارے۔