نیب راولپنڈی کے ذیر اہتمام اسلام آباد رننگ کلب، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کے تعاون سے میراتھن ریس

 

اسلام آباد۔:قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی کے آگاہی اور روک تھام ونگ نے اسلام آباد رننگ کلب، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کے تعاون سےہفتہ کو ایک انتہائی کامیاب میراتھن کا انعقاد کیا گیا ۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے، تقریباً 400 شرکاء، کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کی طاقت کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے میراتھن میں شامل ہوئے۔ میراتھن انسداد بدعنوانی ویک 2023 مہم کے سلسلے کا ایک ایونٹ تھا جس کا عنوان ’’بدعنوانی کے خلاف دوڑ ‘‘تھا ۔ اس میرا تھن ریس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس میں سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوان پیشہ ور افراد، طلبا اور کھلاڑی شامل تھے۔ ڈائریکٹر اے اینڈپی ونگ فہیم نے اس حوالے سے کہا کہ ایک سرشار جذبے اور ایک مشترکہ مقصد کے ساتھ، تمام شرکا بدعنوانی کے خلاف جنگ میں متحد ہو کر ہماری پیاری قوم کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی طرف لے جا رہے ہیں۔ نیب راولپنڈی، اسلام آباد رننگ کلب، سی ڈی اے، اور اسلام آباد انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں نے اس ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ یہ تنظیمیں کھیلوں کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر کمیونٹیز کو اکٹھا کرنے اور بامعنی تبدیلی لانے کے لیے استعمال کرنے کی اہمیت کو سمجھتی ہیں۔ مختلف سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کر کے میراتھن نے بیداری کی ایک بنیاد پیدا کی جس سے شرکا اور تماشائیوں کی اجتماعی توانائی یکساں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میراتھن کو ایک تاریخی ایونٹ کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو کہ بدعنوانی کے خلاف جاری جنگ میں نیب راولپنڈی اور اس کے شراکت داروں کی جانب سے اٹھائے گئے فعال اقدامات کی علامت ہے۔ کھیل اور کمیونٹی کی شمولیت کی طاقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ ایونٹ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ بدعنوانی سے پاک معاشرہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے جو معاشرتی تقسیم سے بالاتر ہے۔

Comments (0)
Add Comment