اسلام آباد(نیوزڈیسک)اعوان کونسل آف پاکستان کے سربراہ و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ق، غلام مصطفیٰ ملک سے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان راہ حق پارٹی پروفیسر اطہر اعوان ،فیصل آباد، معروف روحانی شخصیت حاجی عبدالمالک ،تحریک لبیک کے متحرک راہنمانعمان محبوب اعوان،مسلم لیگ ن آزاد کشم کے راہنماء مدثر شمس اعوان، ملک سیف الرحمن اعوان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور اعوان تنظیمات سے تعلق رکھنے والے اعوان قائدین کی ملاقات ۔
ملاقات میں آئندہ انتخابات میں اعوان برادی کے کردار اور اتحاد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی،قبیلہ کی خدمت کے لیے کوشاں مختلف سیاسی جماعتوں کے اعوان نمائندوں / ٹکٹ ہولڈرز کی حمایت کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور اعوان تنظیمات کی مشترکہ حکمت عملی کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا ۔ اعوان کونسل کے سربراہ غلام مصطفیٰ ملک نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنے اتحاد کو مضبوط بنا کر میدان سیاست میں برادری کا دردر رکھنے والوں کا ساتھ دیں چاہے انکا تعلق کسی بھی سیاسی ، مذہبی جماعت سے ہو , یہ وقت اپنے تشخص کو بچانے اور اپنی روایات کو اجاگر کرنے کا ہے ۔