کویت سٹی(نیوزڈیسک)بارہویں عالمی حفظ و قرات کے مقابلے جو 8 سے 15 نومبر تک کویت میں منعقد ہوئے جس میں وزارت مذہبی امور، حکومت پاکستان کے شعبہ دعوۃ و زیارات نے تین بچوں کو نامزد کیا جن میں قاری عبدالرشید ولد عبد الرزاق، صوبہ پشاور، قرات کیٹیگری، حافظ محمود اللہ ولد عبد القاہر، صوبہ بلوچستان برائے بڑوں کی حفظ کیٹگری اور حافظ محمد احمد ولد عبدالحمید، صوبہ بلوچستان، بچوں کی کیٹگری حفظ میں نامزد کیا گیا۔
اختتامی نتائج کے مطابق قاری عبدالرشید ولد عبد الرزاق جن کا تعلق صوبہ پشاور سے ہے ، قرات میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور حافظ محمد احمد ولد عبد الحمید جن کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے ، بچوں کی کیٹگری حفظ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے ۔