نوابشاہ (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کارکنان کو انتخابات کی تیاری کی پدایت کرتے ہوئے کہا کہ پریشان ہونےکی ضرورت نہیں میں بیٹھا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کے وفد کی ملاقات ہوئی ، وفدکی قیادت پی پی شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی نے کی۔
اس موقع پر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی شعبہ خواتین اپنی کارکنان کومتحرک کریں،حلقوں میں کام کریں ، پی پی کارکنوں کوپریشان ہونےکی ضرورت نہیں میں بیٹھاہوں۔
نواز شریف کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئے ہیں، سیاست ان کا حق ہے، سب سے پہلے میں نے ہی نواز شریف کووطن واپس آنے کا کہا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ میں نے ملتان میں بھی اپنا گھر لے لیا ہے، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنان سے خود ملاقاتیں کروں گا، نوابشاہ میں بھی تمام کارکنوں اور جیالوں سے خود ملاقاتیں کررہا ہوں کیونکہ کارکنان کا اصرار تھا، وہ براہ است مجھ سے بات کرنا چاہتے تھے، پیپلزپارٹی کے کارکنان انتخابات کی تیاری کریں۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پراعتماد ہے ، ملک کے ہر ضلع ، تحصیل سے یی پی کے جیالے بھٹو ازم کے نظریے سے جڑے ہیں، پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔