بیجنگ :
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیور کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے واشنگٹن میں امریکی اسٹریٹجک حلقوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
چینی ٹی وی سی جی ٹی این کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ ان کے دورہ امریکہ کے دوران چین اور امریکہ نے برابری اور باہمی احترام کے رویے کے ساتھ مشترکہ تشویش کے متعدد معاملات پر گہری، تعمیری اور ٹھوس اسٹریٹجک بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین امریکہ تعلقات کو مستحکم اور بہتر بنانے کے لئے مثبت پیغام بھیجا۔ چین اور امریکہ دونوں سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری رکھنا فائدہ مند اور ضروری ہے۔ فریقین نےاتفاق کیا ہے کہ سان فرانسسکو سمٹ کے انعقاد کے لئے مل کر کوشش کی جائے۔
امریکی اسٹرٹیجک حلقوں کی شخصیات کا کہنا ہے کہ امریکہ چین تعلقات کو مستحکم بنانا فریقین کے مفاد میں ہے۔ امریکی اسٹریٹجک برادری "امریکہ اور چین کے رابطے کی ناکامی کے نظریے” سے متفق نہیں ہے اور اس بات کی حمایت کرتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں گفتگو دوبارہ بحال کی جائے، اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جائے، لوگوں کے درمیان تبادلوں کو آسان بنایا جائے اور گہری بات چیت کے ذریعے تفہیم کو بڑھایا جائے اور غلط فہمیوں اور غلط اندازے سے گریز کیا جائے۔امریکی اسٹرٹیجک برادری کا یہ ماننا ہے کہ جغرافیائی سیاسی تنازعات اور عالمی افراتفری کے سامنے، امریکہ اور چین کے لئے ضروری ہے کہ وہ مواصلات کو مضبوط بناتے ہوئے مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹیں۔