چائنا میڈیا گروپ اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

 

بیجنگ ()
چائنا میڈیا گروپ اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے جنیوامیں دانشورانہ املاک کے تحفظ اور تشہیر کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی تبادلے کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔جمعرات کے روز سی پی سی کے سینٹرل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تانگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے مطابق، دونوں فریق دانشورانہ ملکیت سے متعلق بین الاقوامی قوانین کے قیام اور بہتری کو فروغ دیں گے، کاپی رائٹ کے تحفظ کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی مہم؛ سائبر ورلڈ میں کاپی رائٹ کے تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تبادلہ خیال اور رابطوں کو مضبوط بنائیں گے .

Comments (0)
Add Comment