گلین میکس ویل نےورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے نیدر لینڈز کیخلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری جڑ دی، انہوں نے یہ کارنامہ صرف40 گیندوں پر انجام دیا۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے میچ میں آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے نیدر لینڈز کیخلاف 40 گیندوں پر سنچری جڑ کر نیا ریکارڈ بنادیا۔
میکس ویل 44 گیندوں پر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل تیز ترین سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقی بیٹر ایڈن مرکرم کے پاس تھا، جنہوں نے رواں ورلڈ کپ کے سری لنکا کیخلاف 7 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں 49 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین سنچریز اسکور کرنیوالے ٹاپ دیگر بیٹرز میں آئر لینڈ کے کیون اوبرائن 2011 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف 50 گیندوں پر، آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل 2015ء ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف 51 گیندوں پر، جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلیئرز ویسٹ انڈیز کیخلاف 2015ء میں 52 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment