اقوا متحدہ ()
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مکمل جنگ بندی کے فروغ کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ چانگ جون نے اسرائیل -فلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں مطالبہ کرنا چاہیئے کہ فوری جنگ بندی کی جائے اور قابض طاقت فوری طور پر غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی ختم کرے ۔ شہریوں کے خلاف ہر طرح کے تشدد اور حملوں کی مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی عمل کی واضح طور پر مخالفت کی جائے۔بدھ کے روز
چانگ جون نے کہا کہ فلسطین -اسرائیل تنازع کا بنیادی حل "دو ریاستی حل” پر عمل درآمد اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کا حصول ہے۔
چانگ جون نے زور دے کر کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر چین کے کوئی ذاتی مفادات نہیں ہیں، جب تک یہ امن کے لیے سازگار ہے، چین اس کی بھرپور حمایت کرے گا اور جب تک یہ فلسطین اسرائیل مصالحت کے لیے سازگار ہے، چین اس کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گا۔