سی پیک نئے دورمیں داخل ہوچکا ہے، نگران وزیراعظم

 
بیجنگ (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سی پیک نئے دورمیں داخل ہوچکا ہے، جس میں گوادرکو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنکیانگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین سےلازوال تذویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، سنکیانگ دو قوموں کو جوڑنے کا باعث بھی ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے، خنجراب بارڈر پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے، پاک چین کی دوستی باہمی احترام کی بنیادپراستوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک نئے دورمیں داخل ہوچکا ہے اور سی پیک بی آرآئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں سےعلاقائی امن کوفروغ ملے گا۔
انوارالحق کاکڑ نے کاہ کہ سی پیک میں گوادرکومرکزی حیثیت حاصل ہے، سی پیک سےصنعتی ترقی،روزگار،زراعت، آئی ٹی کوفروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں بربریت کی ہرمہذب معاشرہ مذمت کررہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment