چین اور روس کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد گہرا ہو رہا ہے، چینی صدر

 

بیجنگ :
چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر کی دعوت پر اس سال مارچ میں اپنے صدراتی عہدے کی نئی مدت کا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی رہنمائی کی اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خِیال کیا۔ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں، محکموں اور متعلقہ علاقوں نے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد گہرا ہو رہا ہے، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن قریبی اور موثر رہی ہے، دوطرفہ تجارت کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے اور دونوں ممالک 200 ارب ڈالر کے مقررہ ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ 2013سے لے کر اب تک 10 سالوں میں ان کی روسی صدر سے 42 ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ان کے ساتھ ایک اچھا ورکنگ ریلیشن شپ اور گہری دوستی قائم ہوئی ہے۔ اگلے سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ چین، روس کے ساتھ مل کر تاریخ کے عمومی رجحان کو درست طور پر سمجھنے، عالمی ترقی کے رجحان سے مطابقت رکھنے اور دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے عین مطابق دوطرفہ تعاون کو مسلسل فروغ د ے گا ، تاکہ بڑے ممالک کی ذمہ داریوں کی عکاسی کی جائے ، دونوں ممالک کی ترقی میں مدد کی جا ئے نیز بین الاقوامی عدل و انصاف کے تحفظ اور دنیا کی مشترکہ ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیا جا ئے۔

Comments (0)
Add Comment