چین اور انڈونیشیا کا تعاون خطے میں سب سے آگے رہا ہے،چینی صدر

 

بیجنگ :
چینی صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے ساتھ بات چیت کی۔ صدر جوکوویدودو تیسرے "بیلٹ اینڈ روڈ” فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کرنے اور سرکاری دورے کے لیے چین آئے ہوئے ہیں ۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ انڈونیشیا وہ پہلا مقام ہے جہاں انہوں نے 21ویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کی تعمیر کی تجویز پیش کی تھی۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں، چین اور انڈونیشیا کا تعاون خطے میں سب سے آگے رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو بے حدفائدہ پہنچا ہے اور یہ "بیلٹ اینڈ روڈ” کے تحت تعاون کا اہم نمونہ بن گیا ہے۔
"بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون ، ترقی پذیر ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور خودانحصاری کو ظاہر کرتا ہے۔ افراتفری سے دوچار دنیا میں، چین جدیدیت اور قومی نشاۃ ثانیہ کے راستے پر انڈونیشیا کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، چین-انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی اور مستحکم ترقی کی قیادت کرے گا ، دونوں ممالک کی ترقی اور احیاء کے لیے مزید قوت فراہم کرے گا اور پائیدار بین الاقوامی اور علاقائی امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے تحریک فراہم کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment