پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 6 سال بعد اہم پیش رفت، بڑا ہدف عبور کر لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 6 سال 5 ماہ بعد 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی،100 انڈیکس نے 273 پوائنٹس کے اضافے سے 50004 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 22 پوائنٹس کے اضافے سے 49753 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اس سے قبل انڈیکس 50 ہزار کے ہندسے کو 6 سال 5 ماہ پہلے عبور کیا تھا۔ اس سے اب دوبارہ چھ سال کے بعد یہ انڈیکس 50 ہزار کے ہندسے کو عبور کرگیا ہے۔11 بجکر 16 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار924 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے نرخ مزید 79 پیسے گرگئے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 8 پیسے مزید نیچے آگیا، جس سےڈالر 275 روپے75 پیسےکا ہوگیا۔ یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 272 روپے پر مستحکم ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 ہفتے میں 53 روپے نیچے آیا، اوپن مارکیٹ میں 40 دن بعد آج پہلی بار ڈالر سستا نہیں ہوسکا۔
پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment