بیلٹ اینڈ روڈ” چائنا-افریقہ میڈیا ایکشن انیشی ایٹو کا اجرا

 

 "بیلٹ اینڈ روڈ” سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے تیسرے  فورم کے انعقاد سے قبل چائنا میڈیا گروپ اور متعددافریقی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا  نے مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” چائنا-افریقہ میڈیا ایکشن انیشی ایٹو جاری کیا۔ چینی اور افریقی میڈیا  ، کوآپریٹو فلم بندی، اعلیٰ سطحی  انٹرویوز، فلم اور ٹی وی  پروگرامز کی نمائشوں  اور ملٹری میڈیا کی سرگرمیوں کے ذریعے چین- افریقہ  دوستی کو مضبوط تر کریں گے  اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیں گے۔  

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ  نے  ویڈیو خطاب میں کہا کہ اس سال صدر شی جن پھنگ کی طرف سے  پیش کردہ  "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو”  اور افریقہ کے ساتھ اخلاص پر مبنی پالیسی پر صدر شی کے تصور ، دونوں کی   10 ویں سالگرہ  ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران، چین-افریقہ تعاون نے بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا ہے۔  فریقین ایک اعلیٰ سطحی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرہ تشکیل دےرہے ہیں ۔ چائنا میڈیا گروپ  افریقی میڈیا  کے ساتھ مل کر  چین-افریقہ دوستانہ تبادلوں، جیت جیت تعاون اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی محنت کی کہانی سنائے گا اور  "بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کےنتائج پیش کرے  گا۔

 اس وقت  افریقہ کی  50میڈیا تنظیموں اور اداروں نے "بیلٹ اینڈ روڈ” چائنا-افریقہ میڈیا ایکشن انیشی ایٹو کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش  یا  اس کی حمایت  کا اظہار کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment