یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار

بیلجیئم (نیوزڈیسک)یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ایشیا اینڈ پیسیفک ڈیسک کی قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر پاؤلا پامپالونی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے ای یو اور پاکستان کے درمیان مختلف سطحوں پر جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس کے ساتھ ہی فریقین نے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت باہمی تعاون میں اضافے کی نئی جہتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments (0)
Add Comment