بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام "لیڈرز ٹاک” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک سمپوزیم منعقد ہوا۔
سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ نے اجلاس کی صدارت کی اور متعلقہ مرکزی اور ریاستی محکموں کے نمائندوں، ماہرین، اسکالرز اور مرکزی تخلیقی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
سمپوزیم میں غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں کی چین اور چینی عوام کے لیے نیک خواہشات پر مبنی مختصر فلمیں اور سی ایم جی اور پروگرام "لیڈرز ٹاک” سے متعلق پیغامات بھی پیش کیے گئے۔
رواں سال 6 اکتوبر تک اس پروگرام کی کل 47 اقساط نشر ہو چکی ہیں جن میں تمام براعظموں سے تعلق رکھنے والی 41 بین الاقوامی شخصیات اور 6 بین الاقوامی اداروں کے سربراہان کے انٹرویوز کیے گئے ہیں۔ "لیڈرز ٹاک” کے آغاز کے بعد سے، تمام میڈیا پلیٹ فارمز پراس کے ناظرین کی تعداد 508 ملین تک پہنچ گئی ہے، جس میں سے 57.37 فیصد نوجوان ہیں. پروگرام کے ویڈیو مواد کو 91 ممالک اور خطوں میں 549 ٹی وی اسٹیشنوں اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ دوبارہ استعمال اور نشر کیا گیا ہے۔