مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی چائی جون نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان صورتحال کے حوالے سے مصری وزارت خارجہ کے فلسطینی امور کے معاون وزیر اسامہ سےٹیلیفون پر بات کی۔
چینی میڈ یا کے مطا بق
چائی جون نے کہا کہ چین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور تشدد پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور تصادم میں عام شہریوں کی بڑی تعداد کی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتا ہے۔ ہم عام شہریوں کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں اور جلد از جلد فائرنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں۔فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مسلسل تصادم کی بنیادی وجہ فلسطین کے مسائل کو منصفانہ طریقے سے حل کرنے میں تاخیر ہے۔عالمی برادری کو دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ چین مصر کے ساتھ فریقین کی فائرنگ بندی ، عالمی برادری کے اتحاد ، فلسطینی عوام کو انسانی ہمدردی پر مبنی حمایت کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
مصری معاون وزیر اسامہ نے فلسطین کے مسئلے پر چین کے منصفانہ موقف کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن عمل کے لیے سازگار ماحول تیار کرنا چاہیئے۔