فلسطین اسرائیل تنازع میں تمام فریق جلد از جلد فائر بندی کریں، چین

بیجنگ:
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع پر چین ہمیشہ انصاف کے ساتھ کھڑا رہا ہے، چین اسرائیل اور فلسطین کا مشترکہ دوست ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ فلسطین اور اسرائیل پرامن طور پر ایک ساتھ رہیں گے اور سلامتی اور ترقی میں شریک ہوں گے۔ اس منزل کی تکمیل کا بنیادی راستہ دو ریاستی فارمولے پر عمل درآمد اور ایک آزاد مملکت فلسطین کے قیام میں مضمر ہے۔
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو گولہ بارود اور فوجی سازوسامان کی فراہمی کے حوالے سے ماؤ نینگ نے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ مذاکرات ہی مسئلے کے حل کا بنیادی راستہ ہے۔ ہم تمام فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد فائربندی کریں تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔

Comments (0)
Add Comment