ماہرہ خان کی شوہر اور دوستوں کے ہمراہ نئی تصاویر سامنے آگئیں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی سپرسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی کے بعد شوہر سلیم کریم کے ساتھ اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہیں۔
ماہرہ نے حال ہی میں اپنے ایک پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب دیکھی جا رہی ہیں۔


ماہرہ نے سوشل میڈیا پر ڈھولکی اور ڈنر کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ماہرہ اور سلیم کریم کے دوستوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


سرخ پھولوں اور دیدہ زیب ڈیزائن کے فراک اور سرخ دوپٹے میں ماہرہ خان بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
دیگر تصاویر میں اداکارہ غالباً ایک پارٹی میں اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ خوب اجوائے کر رہی ہیں۔


بالی ووڈ اداکارورون دھون نے بھی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے ماہرہ خان کو شادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ’آپ تمام خوشیوں کی مستحق ہیں‘۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے ، ان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے تاہم ان دونوں کے درمیان 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment