شاہد آفریدی سپرفکس انٹرنیشنل ٹیپ بال لیگ سیزن ٹو کے برانڈ ایمبیسڈرمقرر

دبئی:شاہد آفریدی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں بوم بوم آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے سب ہی فین ہیں ۔ دنیا بھر کی طرح یواے ای میں شاہد آفریدی کے بہت چاہنے والے ہیں جن کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ وہ جلد دبئی آرہے ہیں کیونکہ انہیں سپرفکس انٹرنیشنل ٹیپ بال لیگ سیزن 2 کے لئے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا ہے۔ چیئرمین سپر فکس نوید احمد نے کراچی میں شاہد آفریدی سپر فکس انٹرنیشل ٹیپ بال لیگ سیزن ٹو کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔ چیئرمین سپر فکس نوید احمد نے کراچی میں شاہد آفریدی سے ملاقات اور انہیں سپرفکس انٹرنیشل ٹیپ بال کرکٹ لیگ بارے بریفنگ دی ۔شاہد خان آفریدی نے ٹیپ بال میں اس طرح کے ایونٹ کی بھر پور تعریف کی ۔ سپرفکس چئمپئن شپ یکم دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگی اس 3 روزہ ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گیں جس میں بھارت اور پاکستان بھی شامل ہیں ۔چیئرمین سپر فکس نوید احمد نے شاہد خان آفریدی کو ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبسڈر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں یو اے ای کے علاوہ پاکستان میں بھی کرکٹ کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور ہمارےپاس ایک منظم ٹیم ہے جو سپر فکس کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ نوید احمد نے کہا کہ داؤد بوچھ پاکستان بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں اسی طرح وہ سپرفکس انٹر نیشنل ٹیپ بال ایونٹ میں بھی متحرک ہیں اور پاکستان میں انہوں نے سپرفکس چئمپئن شپ کے لیے بہت زبردست کام کیا۔ نوید احمد نے مزید کہا کہ شاہد خان آفریدی جو کرکٹ کا ایک بڑا نام ہے، ان کا ہمارے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر دستخط کرنا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے اور انشاءاللہ یہ ایونٹ تاریخ ساز ایونٹ ہو گا۔

Comments (0)
Add Comment