اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،معروف کاروباری شخصیت اورپاک زون گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) ڈاکٹر محمد امجد کو چائنہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ کونسل کا صدر مقر کردیا گیا ہے ۔
اس کونسل کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان کاروباری روابطہ کو فروغ دینا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر امجد کے چائنہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ کونسل کے صدر کی تقرری کا اعلان کونسل کے چین کی طرف سے صدر نے کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد امجد کونسل میں اپنی اہم ذمہ داری بخونی نبھائیں گے۔
ڈاکٹر امجد نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین کاروبار کے فروغ کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ دریں اثناء وفد نے کونسل کے صدر چن جیان لو کی سربراہی میں چیئرمین شفیق الرحمان کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ وانگ شیائوسن لی ژن اور لی وونگ بھی تھیں۔
اس موقع پر چیمبر کے صدر ثاقب رفیق ،سہیل الطاف ،محمد حمزہ سروش ،فیصل شہزاد،ڈاکٹر حسن سروش ،ڈاکٹر امجد اور آر سی س آئی کے ممبران بھی موجود تھے ۔